Tuesday, October 19, 2021

زندگی ‏کے ‏میدان ‏میں ‏ساتھ ‏دینے ‏والوں ‏کو ‏مت ‏بھولیں

‏1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا میچ 60 ویں منٹ میں شدید دھند کی وجہ سے رک گیا۔ لیکن چارلٹن کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15 منٹ بعد بھی گول کے اندر موجود تھے-
کیونکہ اس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہجوم کی وجہ سے ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی۔ ‏وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کرکے گول پوسٹ پر کھڑا رہا- غور سے آگے دیکھتا رہا- پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اس کے پاس پہنچا اور اسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے- تو سام برترم نے شدید غم کے ساتھ کہا ”کتنے افسوس کی بات ہے کہ ‏جن کے دفاع کے لئے میں کھڑا تھا- وہ مجھے بھول گئے“-

زندگی کے میدان میں کتنے ایسے ساتھی موجود ہوتے ہیں جن کے مفادات کے دفاع کیلۓ ہم نے اپنے وقت ,صلاحیت اور تواناٸی صرف کۓ ہوتے ہیں- لیکن حالات کی دھند میں وہ ہمیں بھول جاتے ہیں۔ ‏دوست اور ساتھی چاہے کھیل کے میدان کے ہوں یا زندگی کے حالات و واقعات کے سرد اور گرم میں ہمیشہ انہیں یاد رکھ کر  ساتھ لیکر چلنا چاہۓ ایک اعلیٰ ظرف انسان کی طرح۔


No comments:

Post a Comment